گریما سکسینہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آنکھوں میں خواب پاؤں میں چھالوں کو پال کر (غزل)
آنکھوں میں خواب پاؤں میں چھالوں کو پال کر
لائی ہوں میں اندھیرے سے سورج نکال کر
لڑکی کا جسم پہلے تو شیشے کا کر دیا
پھر اس کو وہ ڈراتا ہے پتھر اچھال کر
یہ زخم تو دوائی سے بھر پائے گا نہیں
دل کی ہے چوٹ دل سے ہی تو دیکھ بھال کر
میں کیا ہوں ایسی باتیں تو مجھ پہ ہی چھوڑ دے
تو کیا ہے اپنے آپ سے پہلے سوال کر
تم نے ڈھونڈھا فقط چراغوں میں (غزل)
تم نے ڈھونڈھا فقط چراغوں میں
روشنی تھی بہت کتابوں میں
ایک عرصے سے نیند روٹھی ہے
کون آیا تھا میرے خوابوں میں
وہ تمہیں راستہ دکھا دیں گی
میں نے بوئی ہیں آنکھیں راہوں میں
من میں جب بھی اندھیرا چھایا ہے
میں نے سورج رچا خیالوں میں
مزید غزلیں از گریما سکسینہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں