جی ایل راول کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جنہیں ہم بھولنا چاہیں وہ اکثر یاد آتے ہیں (غزل)
جنہیں ہم بھولنا چاہیں وہ اکثر یاد آتے ہیں
برا ہو اس محبت کا وہ کیوں کر یاد آتے ہیں
بھلائیں کس طرح ان کو کبھی پی تھی ان آنکھوں سے
چھلک جاتے ہیں جب آنسو وہ ساگر یاد آتے ہیں
کسی کے سرخ لب تھے یا دیے کی لو مچلتی تھی
جہاں کی تھی کبھی پوجا وہ مندر یاد آتے ہیں
رہے اے شمع تو روشن دعا دیتا ہے پروانہ
جنہیں قسمت میں جلنا ہے وہ جل کر یاد آتے ہیں
مزید غزلیں از جی ایل راول ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں