فضیل جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گھر سے بے زار ہوں کالج میں طبیعت نہ لگے (غزل)
گھر سے بے زار ہوں کالج میں طبیعت نہ لگے
اتنی اچھی بھی کسی شخص کی صورت نہ لگے
ایک اک انچ پہ اس جسم کے ستر ستر
بوسے لیجے تو بھلا کیوں وہ قیامت نہ لگے
زہر میٹھا ہو تو پینے میں مزا آتا ہے
بات سچ کہیے مگر یوں کہ حقیقت نہ لگے
آئینہ عکس مرے ہاتھ تجلی غائب
میرے دشمن کو بھی یارب مری عادت نہ لگے
چمکتے چاند سے چہروں کے منظر سے نکل آئے (غزل)
چمکتے چاند سے چہروں کے منظر سے نکل آئے
خدا حافظ کہا بوسہ لیا گھر سے نکل آئے
یہ سچ ہے ہم کو بھی کھونے پڑے کچھ خواب کچھ رشتے
خوشی اس کی ہے لیکن حلقۂ شر سے نکل آئے
اگر سب سونے والے مرد عورت پاک طینت تھے
تو اتنے جانور کس طرح بستر سے نکل آئے
دکھائی دے نہ دے لیکن حقیقت پھر حقیقت ہے
اندھیرے روشنی بن کر سمندر سے نکل آئے
مزید غزلیں از فضیل جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں