پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فرقت کاکوروی کی غزلیں — Furqat Kakorvi Ghazals

فرقت کاکوروی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ناچیے ناچیے پائل کے بغیر (نظم)

ناچیے ناچیے پائل کے بغیر

جسم عریاں ہی رہے

شعلہ افشاں ہی رہے

ناچیے ناچیے

بھوک اور موت کا رقص

میرے بنگال کا رقص

ناچیے سوچتی کیا ہیں، اٹھیے

آپ بنگال سے کب آئی ہیں

نغمہ و رقص کا پیکر بن کر

جسم کو بیچئے پتھر بن کر

میں پاگل ہوں

یوں ہی بکا کرتا ہوں

مزید غزلیں از فرقت کاکوروی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں