پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فرانس گادلیب کوئن فراسو کی غزلیں — France Gaudlib Queen Frasco Ghazals

فرانس گادلیب کوئن فراسو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ جو دشمن غم نہانی ہے (غزل)

یہ جو دشمن غم نہانی ہے

یہ بھی اک دوست اپنا جانی ہے

غافل ہم اس سے وہ رہے ہم سے

عمر رفتہ کی قدر دانی ہے

قصر تعمیر کر چکے ہیں بہت

منزل گور اب بنانی ہے

جس کی الفت میں دل دھڑکتا ہے

اب تلک اس کی بد گمانی ہے

اور بھی اک غزل فراسوؔ پڑھ

اب یہ ہنگامہ شعر خوانی ہے

محنت و درد و رنج و غم اور علم یہ رات دن (غزل)

محنت و درد و رنج و غم اور علم یہ رات دن

کرتے ہیں مجھ کو خوار و زار ایک دو تین چار پانچ

نالہ و گریہ آہ و اشک اور فغاں ترے بغیر

میرے ہوئے ہیں دوست دار ایک دو تین چار پانچ

عشوہ نگہ ادا و ناز اور ہے غمزہ ہم رکاب

ساتھ ہیں تیرے شہسوار ایک دو تین چار پانچ