فضل عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کوئی سمجھائے مجھ کو اور کیا ہے (غزل)
کوئی سمجھائے مجھ کو اور کیا ہے
مرے نزدیک دنیا غم کدہ ہے
اجل منزل ہے نہ ہی راہ منزل
یہاں سے زندگی کی ابتدا ہے
قسم صیاد کے جور و ستم کی
نشیمن کا یہی تنکا ملا ہے
دھواں سا ہے مرے تنکوں کی جانب
نشیمن دیکھیے کس کا جلا ہے
ادب سے چومئے عالمؔ ادب سے
کہ یہ خاک دیار مصطفیٰ ہے
مجھ سے مت پوچھ سر شام وہ کیسی ہوگی (غزل)
مجھ سے مت پوچھ سر شام وہ کیسی ہوگی
پہلوئے غیر میں بجلی سی چمکتی ہوگی
جب کبھی وہ مرے کوچہ سے گزرتی ہوگی
اپنی رسوائی کے احساس سے ڈرتی ہوگی
رنگ اور حسن بکھرتا ہوا جاتا ہوگا
پر گلی وہ اسے ویران سی لگتی ہوگی
رسم الفت ہو جدائی کہ ہو دنیا کا ستم
وہ اسے پیار کا انجام سمجھتی ہوگی
غیر جب میری برائی پہ اترتا ہوگا
شمع کی طرح وہ جل جل کے پگھلتی ہوگی
مزید غزلیں از فضل عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں