فاضل رشیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ دل ملے کہ وسعت صحرا جلا کرے (غزل)
وہ دل ملے کہ وسعت صحرا جلا کرے
وہ غم ملے کہ دامن دل پر ہنسا کرے
ابھرے ہیں کچھ نقوش تو ڈھلنے لگی ہے رات
اٹھے کوئی درازیٔ شب کی دعا کرے
کتنا حسیں ہے شام کی ویرانیوں کا درد
جو چاند بن کے سینۂ شب میں اٹھا کرے
اتنی سکت کہاں کہ نئی چوٹ سہہ سکیں
اب کے برس بہار نہ آئے خدا کرے
اے دور نا سپاس بھلا یہ تو کم سے کم
میں دیکھوں اور کوئی کسی سے وفا کرے
کتنے گلوں کی لاج ہے فاضلؔ وہ ایک خار
جس سے کسی کا چاک گریباں سلا کرے
مزید غزلیں از فاضل رشیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں