فضا اعظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کریں تو کس سے دل سوگوار کی باتیں (غزل)
کریں تو کس سے دل سوگوار کی باتیں
جو تم ہی کرنے لگے کاروبار کی باتیں
یہ اور بات ہے ہم کو یقیں نہ آئے ولے
بہت حسیں ہیں ترے اعتبار کی باتیں
سکوں ملے نہ ملے آؤ پھر بھی کر ڈالیں
برائے راحت یک دم قرار کی باتیں
یونہی بہت ہیں مجھے تلخیاں زمانے کی
کرو نہ لمحۂ ناخوشگوار کی باتیں
نئی دھنوں میں سنائیں گے راگ دل کے ہم
کہ راس آ نہ سکیں بار بار کی باتیں
اپنا غم ان کے التفات کا غم (غزل)
اپنا غم ان کے التفات کا غم
ایک دل ساری کائنات کا غم
مر کے بھی دل سے دور ہو نہ سکا
اپنی کھوئی ہوئی حیات کا غم
جان لیوا تھا ایک بات کا غم
ان سے ملنے کی ایک رات کا غم
کوئی کس طرح سے نباہ کرے
ہر قدم پر ہے بات بات کا غم
مزید غزلیں از فضا اعظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں