پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیاض ڈومکی کی غزلیں — Fayyaz Domki Ghazals

فیاض ڈومکی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خنجر شب جو اتر جائیں گے آنکھوں میں مری (غزل)

خنجر شب جو اتر جائیں گے آنکھوں میں مری

منظر رفتہ ٹھہر جائیں گے آنکھوں میں مری

ظلم سہنے کے لئے رکھتا ہوں پتھر کا جگر

اشک غم یوں ہی نہ بھر جائیں گے آنکھوں میں مری

ہوگا بازو سے نمایاں مری جرأت کا کمال

حادثے جب بھی ٹھہر جائیں گے آنکھوں میں مری

جب بھی آئے گا مجھے عہد گزشتہ کا خیال

کتنے طوفاں سے بپھر جائیں گے آنکھوں میں مری

کس طرح خود میں اتاریں گے سحر کا نشہ

زخم شب نیندیں جو دھر جائیں گے آنکھوں میں مری

مزید غزلیں از فیاض ڈومکی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں