پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فرزاد علی زیرک کی غزلیں — Farzad Ali Zeerak Ghazals

فرزاد علی زیرک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں تو صرف کپاسوں کے رنگ اڑنے لگے (غزل)

یہاں تو صرف کپاسوں کے رنگ اڑنے لگے

ادھر غلیظ مشینوں کے رنگ اڑنے لگے

غریب شخص کی شہرت حسد اگاتی ہے

کنول کھلا تو گلابوں کے رنگ اڑنے لگے

ہمارے پاؤں کے جھڑنے کی بات پھیل گئی

تمام شہر کی سڑکوں کے رنگ اڑنے لگے

جھلک رہی تھی کفن سے سفید کلکاری

بڑے بزرگوں کی قبروں کے رنگ اڑنے لگے

کئی لبوں کی عیادت کو ملتوی کر کے

وہ ہنس پڑا تو دلاسوں کے رنگ اڑنے لگے

دعا کو ہاتھ اٹھائے تو رزق آن گرا

پھر اس کے بعد جو کاسوں رنگ اڑنے لگے

خدا سے عشق ہو اچھی دعا سلام نہ ہو (غزل)

خدا سے عشق ہو اچھی دعا سلام نہ ہو

کہ جیسے دشت کو بادل سے کوئی کام نہ ہو

میں دوستی میں شریعت کا پاس رکھتا ہوں

اگر یہ زخم لگانا مجھے حرام نہ ہو

کھٹک رہا ہو کسی شخص کا دلاسا مجھے

اور اس پہ ظلم کہ پانی کا اہتمام نہ ہو

میں آسمان کی دعوت قبول کر لوں گا

مگر زمیں کے سوا کوئی تام جھام نہ ہو

دعا تو وہ ہے جو درکار ہو ہمیں خود بھی

خدا کرے تو کسی کا کبھی غلام نہ ہو

منافقت میں کوئی مصلحت نہیں ہوتی

تو چاہتا ہے کہ تلوار بے نیام نہ ہو

مشاعرے میں کوئی مجھ سا سر پھرا بھی دکھا

کہ جس کے پاس کلیشے سے بھرا کلام نہ ہو

مزید غزلیں از فرزاد علی زیرک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں