فرحت کانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آنکھوں میں بسے ہو تم آنکھوں میں عیاں ہو کر (غزل)
آنکھوں میں بسے ہو تم آنکھوں میں عیاں ہو کر
دل ہی میں نہ رہ جاؤ آنکھوں سے نہاں ہو کر
ہاں لب پہ بھی آ جاؤ انداز بیاں ہو کر
آنکھوں میں بھی آ جاؤ اب دل کی زباں ہو کر
کھل جاؤ کبھی مجھ سے مل جاؤ کبھی مجھ کو
رہتے ہو مرے دل میں الفت کا گماں ہو کر
ہے شیخ کا یہ عالم اللہ رے بدمستی
آنکھوں ہی سے ظاہر ہے آیا ہے جہاں ہو کر
بدنامی و بربادی انجام محبت ہیں
دنیا میں رہا فرحتؔ رسوائے جہاں ہو کر
کوئی بھی ہم سفر نہیں ہوتا (غزل)
کوئی بھی ہم سفر نہیں ہوتا
درد کیوں رات بھر نہیں ہوتا
راہ دل خودبخود ہے مل جاتی
کوئی بھی راہبر نہیں ہوتا
آہ کا بھی نہ ذکر کر اے دل
آہ میں بھی اثر نہیں ہوتا
دل کو آسودگی بھی کیونکر ہو
غم سے شیر و شکر نہیں ہوتا
آہ اے بے خبر یہ بے خبری
دل ناداں خبر نہیں ہوتا
دل کی راہیں جدا ہیں دنیا سے
اب تو محفل سے چل دیا فرحتؔ
اب کسی کا گزر نہیں ہوتا
مزید غزلیں از فرحت کانپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں