پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فرحت اقبال کی غزلیں — Farhat Iqbal Ghazals

فرحت اقبال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چند یادیں کبھی خوشیاں کبھی آنسو بن کر (غزل)

چند یادیں کبھی خوشیاں کبھی آنسو بن کر

بارہا دل میں چلی آتی ہیں خوشبو بن کر

کتنی ہی یادیں ہیں کیا تم کو بتاؤں اے دوست

رات میں اب بھی چلی آتی ہیں جگنو بن کر

تجربے زیست کے وہ اپنے بتائیں گے کسے

اونچے پربت پہ جو جا بیٹھے ہیں سادھو بن کر

لوریاں ماں کی مجھے یاد ہیں کچھ کچھ فرحتؔ

دل پہ چھا جاتی ہیں وہ پیار کا جادو بن کر

پہنچی ہے کس مقام پہ تشنہ لبوں کی پیاس (غزل)

پہنچی ہے کس مقام پہ تشنہ لبوں کی پیاس

پلکوں کو ہم نے دیکھا ہے اشکوں کے آس پاس

بجھتی نہیں ہے اوس سے شاید گلوں کی پیاس

آنسو ہی کچھ بکھیر دوں شبنم کے آس پاس

خوش کس طرح سے رہتے ہیں ویراں گھروں میں لوگ

اپنا تو ہو گیا ہے بھرے گھر میں جی اداس

لگتا ہے اس جہاں میں خوشی ہی نہیں رہی

جیسے اداس آپ ہیں ویسے ہیں ہم اداس

کس طرح نبھ سکے گی زمانے سے دوستی

میں بھی ہوں غم شناس مرا دل بھی غم شناس

فرحتؔ مجھے ازل سے ملا تھا یہی مزاج

اور کچھ مجھے زمانے نے رکھا ہے بد حواس

مزید غزلیں از فرحت اقبال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں