فرحت حسین خوشدل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
صحرا کی دھوپ ریت کا گھر چاہئے ہمیں (غزل)
صحرا کی دھوپ ریت کا گھر چاہئے ہمیں
تپتی ہوئی زمیں کا سفر چاہئے ہمیں
لفظوں میں فکر و فن کی جو خوشبو بکھیر دے
تخلیق شعر کا وہ ہنر چاہئے ہمیں
بندھ جائے بزم شعر میں اک وجد کا سماں
ہر شعر میں وہ کیف و اثر چاہئے ہمیں
عصر جدید راہ خلا پر ہے گامزن
اپنی زمیں پہ راہ گزر چاہئے ہمیں
ہر روز سایہ دار شجر کاٹتے ہیں جو
خوش دلؔ وہ کہہ رہے ہیں شجر چاہئے ہمیں
تری نظر میں یقیناً ہے وہ بشر اچھا (غزل)
تری نظر میں یقیناً ہے وہ بشر اچھا
ہو جس کی بات کا دل پر ترے اثر اچھا
قدم قدم پہ نئے مرحلے رہے درپیش
رکاوٹیں تھیں مگر کٹ گیا سفر اچھا
دراز ہو کے سبھی مسئلے سمٹتے گئے
نہ جانے کس کی دعاؤں کا تھا اثر اچھا
ہر ایک شعر کی تفہیم پہ ہو جس کی نظر
تو ہر نظر میں ہے وہ صاحب نظر اچھا
خدا کا شکر ہے خوش دلؔ وہ خوش ہوئے مجھ سے
سلوک مہر و وفا کا ہوا اثر اچھا
مزید غزلیں از فرحت حسین خوشدل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں