پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فرحت علی خاں کی غزلیں — Farhat Ali Khan Ghazals

فرحت علی خاں کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تو جہاں میں چار دن مہمان ہے (غزل)

تو جہاں میں چار دن مہمان ہے

اس کے آگے اور ہی سامان ہے

آدمی اک خاک کا پتلا ہے بس

جسم میں رنگت ہے جب تک جان ہے

کالا گورا اونچا‌ نیچا جو بھی ہو

آدمی وہ ہے کہ جو انسان ہے

گر جہنم کی حقیقت جان لو

راہ جنت کی بہت آسان ہے

کچھ ترے اعمال ہی اچھے نہ تھے

اپنی بربادی پہ کیوں حیران ہے

کچھ نہیں سارے جہاں کی دولتیں

آدمی کے دل میں گر ایمان ہے

نہ سارے عیب ہیں عیب اور ہنر ہنر بھی نہیں (غزل)

نہ سارے عیب ہیں عیب اور ہنر ہنر بھی نہیں

کچھ احتیاط تو کیجے پر اس قدر بھی نہیں

تمہارے ہجر میں باندھا ہے وہ سماں ہم نے

کہ آنکھ ہم سے ملاتا ہے نوحہ گر بھی نہیں

نہیں ذرا بھی تو اس نے نہیں ملایا رخ

میں اس کو دیکھ رہا تھا یہ جان کر بھی نہیں

یہ ہم نے بھول کی آ پہنچے ان کی محفل میں

پر ان سے عرض تمنا تو بھول کر بھی نہیں

کوئی تو رنگ بکھیرے گی زندگی کی یہ دھوپ

اگر طویل نہیں ہے تو مختصر بھی نہیں

بھلا میں کیسے اسے دوست مان لوں فرحتؔ

جو اہل ظلم نہیں اور چارہ گر بھی نہیں

مزید غزلیں از فرحت علی خاں ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں