فیضان عمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کچھ وقت اس کے سامنے میں کیا دکھی رہا (غزل)
کچھ وقت اس کے سامنے میں کیا دکھی رہا
وہ شخص اس کے بعد ہمیشہ دکھی رہا
دونوں نے ساتھ مل کے مکمل کیا فراق
آدھا اداس میں تھا وہ آدھا دکھی رہا
اک شخص آئنے میں ہے ایسا بھی واقعی
جو میرے غم میں مجھ سے زیادہ دکھی رہا
اللہ تجھ کو وصل میں اتنا ہی خوش رکھے
فیضانؔ تیرے ہجر میں جتنا دکھی رہا
بس دو عمل کیے ہیں ترے ہجر میں حسین
محفل میں یا تو شعر پڑھا یا دکھی رہا
اک عمر ہنس کے کاٹ دی لیکن پھر ایک بار
مجھ کو پتا چلا وہ دکھی تھا دکھی رہا
شدت دکھوں کی دیکھ کے کہنے لگا طبیب
مر جائے گا جو اس سے زیادہ دکھی رہا
عرصے کے بعد اس کو بدل کر عمرؔ کیا
پہلے پہل تو نام بھی میرا دکھی رہا
مزید غزلیں از فیضان عمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں