پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیضان جعفری الخوارزمی کی غزلیں — Faizan Jaffery Al Khwarzami Ghazals

فیضان جعفری الخوارزمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق میں زخم نمائی تو نہیں ہو سکتی (غزل)

عشق میں زخم نمائی تو نہیں ہو سکتی

آگ پہ آبلہ پائی تو نہیں ہو سکتی

عمر بھر قید یا اس جیسی سزا ممکن ہے

عشق میں عیش رہائی تو نہیں ہو سکتی

میرے احساس کو اظہار عطا کرتے ہیں

مجھ سے شعروں پہ کمائی تو نہیں ہو سکتی

چاک دامن کو مرے چوم کے یہ اس نے کہا

چاک دامن کی سلائی تو نہیں ہو سکتی