فیاض دلبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میری زمیں پہ ہر کوئی کیوں شعلہ پوش تھا (غزل)
میری زمیں پہ ہر کوئی کیوں شعلہ پوش تھا
تو جانتا تھا پھر بھی تو چپ تھا خموش تھا
تیری سبیل گاہ میں جو آ کے لٹ گیا
میری قبیل کا کوئی خانہ بدوش تھا
سب کی تمہارے شہر میں تھی تاجرانہ سوچ
خوشبو فروش جو نہیں وہ گل فروش تھا
جگنو پرکھ لیے تو ستاروں کی چاہ کی
اپنے یہاں کے بچوں کا اتنا ہی دوش تھا
ڈر کی مٹکی پھوڑو پاگل (غزل)
ڈر کی مٹکی پھوڑو پاگل
دامن اور نچوڑو پاگل
دیوانہ ہوں اسی لیے تم
مجھ سے رشتہ جوڑو پاگل
جم جاؤ گے اس سردی میں
اب تو مجھ کو اوڑھو پاگل
میری سانسیں رک جائیں گی
انگڑائی کو توڑو پاگل
رشتہ توڑ چکے ہو مجھ سے
ہاتھ مرا تو چھوڑو پاگل
مزید غزلیں از فیاض دلبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں