پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیصل امتیاز خان کی غزلیں — Faisal Imtiyaz Khan Ghazals

فیصل امتیاز خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پردہ تمہارے رخ سے ہٹانا پڑا مجھے (غزل)

پردہ تمہارے رخ سے ہٹانا پڑا مجھے

یوں اپنی حسرتوں کو جگانا پڑا مجھے

میں نے تو کھیل کھیل میں توڑا تھا اس کا دل

پھر ساری عمر اس کو منانا پڑا مجھے

جب عشق اک غریب سے مجھ کو ہوا تو پھر

دل کا جو مول تھا وہ گھٹانا پڑا مجھے

اس نے کہا میں جی نہیں پاؤں گی تیرے بن

اس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے

فیصلؔ وہ سارے لوگ تھے بہرے اسی لیے

خاموش رہ کے شور مچانا پڑا مجھے

انتظار اس کا کر بھی سکتے ہو (غزل)

انتظار اس کا کر بھی سکتے ہو

کر کے وعدہ مکر بھی سکتے ہو

تم اگر گھر میں آ نہیں سکتے

میرے گھر سے گزر بھی سکتے ہو

تم نے پتھر سے دل لگایا ہے

آئنہ ہو بکھر بھی سکتے ہو

مجھے ہر لمحہ کیوں ستاتے ہو

دنیا والو سدھر بھی سکتے ہو

ملنے جانا ہے تجھ کو کل فیصلؔ

آج کی شام مر بھی سکتے ہو

مزید غزلیں از فیصل امتیاز خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں