پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فہیم ضیا کی غزلیں — Faheem Zia Ghazals

فہیم ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مچ جائے گا کہرام جو سرکار گرے گی (غزل)

مچ جائے گا کہرام جو سرکار گرے گی

مت سوچ کہ چپ چاپ یہ دیوار گرے گی

کرتا ہے سر بزم تو ہر شخص کی توہین

دستار تری بھی سر بازار گرے گی

خود غرضی کے گارے سے جو دیوار تعلق

جب جب بھی اٹھاؤ گے وہ ہر بار گرے گی

اس بار بھی پیڑوں پہ بہت بور لگا ہے

اس بار بھی بجلی سر اشجار گرے گی

ہم بیٹھ گئے سایۂ دیوار میں لیکن

جب آندھی چلی ریت کی دیوار گرے گی

تعظیم کو تم باعث ذلت نہ بناؤ

جھک جاؤ گے قدموں میں تو دستار گرے گی

خیر مانگو کہ کہیں یہ نہ غضب ہو جائے (غزل)

خیر مانگو کہ کہیں یہ نہ غضب ہو جائے

مرکز آہ و فغاں شہر طرب ہو جائے

کیا بھروسہ ہے محبت میں عجب ہو جائے

اس سے ملنا ہی بچھڑنے کا سبب ہو جائے

بے قراری میں سلگتے ہیں مسلسل دن رات

عشق ہوتا ہے بلا خیز یہ جب ہو جائے

رت بچھڑنے کی ہے میں سوچتا رہتا ہوں یہی

کیا خبر وہ جدا کس موڑ پہ کب ہو جائے

وہ کسی روز اگر کھول لے گیسو اپنے

عین ممکن ہے کہ پھر دن میں ہی شب ہو جائے

میری خوشیوں کو نہ لگ جائے کہیں یار نظر

میرا ہنسنا مرے رونے کا سبب ہو جائے

مزید غزلیں از فہیم ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں