پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فہد حمیدی کی غزلیں — Fahd Hameedi Ghazals

فہد حمیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں میں نمودار ہے تصویر تمہاری (غزل)

آنکھوں میں نمودار ہے تصویر تمہاری

ہر شخص کو دکھتی ہے یہ تاثیر تمہاری

الزام بھی دیں کس کو کہ یہ روز ازل سے

ملتی ہی نہیں ہم سے یہ تقدیر تمہاری

بے رنگ سبھی خواب یہ کرتے ہیں شکایت

مورت ہو کبھی ذہن میں تعمیر تمہاری

اوروں کا بھی ہونے نہیں دیتی کبھی مجھ کو

پاؤں سے یہ لپٹی ہوئی زنجیر تمہاری

رستہ ترا تکنا بھی گوارا نہیں مجھ کو

دشمن بھی نہیں عادت تاخیر تمہاری

سب کچھ ہے تمہارا یہاں کچھ بھی نہیں میرا

یہ خواب تمہارا ہے یہ تعبیر تمہاری

چپ چاپ ترا خط میں لئے دور یوں نکلا

بارش جو ہوئی مٹ گئی تحریر تمہاری

مزید غزلیں از فہد حمیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں