فائز دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تجھ بدن پر جو لال ساری ہے (غزل)
تجھ بدن پر جو لال ساری ہے
عقل اس نے مری بساری ہے
بال دیکھے ہیں جب سوں میں تیرے
زلف سی دل کوں بے قراری ہے
قد الف سا ہوا مرا جیوں دال
عشق کا بوجھ سخت بھاری ہے
سب کے سینے کو چھید ڈالا ہے
پلک تیری مگر کٹاری ہے
اوڑھنی اودی پر کناری زرد
گرد شب کے سرج کی دھاری ہے
قہر و لطف و تبسم و خندہ
تیری ہر اک ادا پیاری ہے
ترچھی نظراں سوں دیکھنا ہنس ہنس
مور سے چال تجھ نیاری ہے
زندہ فائزؔ کا دل ہوا تجھ سوں
حسن تیرا بی فیض باری ہے
تجھ بنا دل کو بے قراری ہے (غزل)
تجھ بنا دل کو بے قراری ہے
دم بدم مجھ کو آہ و زاری ہے
ہاتھ تیرے جو دیکھی ہے تلوار
آرزو دل کو جاں سپاری ہے
مجھ کو اوروں سے کچھ نہیں ہے کام
تجھ سے ہر دم امیدواری ہے
ہم سے تجھ کو نہیں ملاپ کبھی
یہ مگر جگ میں طور یاری ہے
آہ کوں دل میں میں چھپاتا ہوں
لازم عشق پردہ داری ہے
گر رہا تیری راہ پر فائزؔ
عشق کی شرط خاکساری ہے