چندرکانت راوت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مانتا ہوں بدل رہا ہوں میں (غزل)
مانتا ہوں بدل رہا ہوں میں
تیرے سانچے میں ڈھل رہا ہوں میں
خواب سا کیا ہے جس کے پیچھے ہوں
نیند میں جیسے چل رہا ہوں میں
وقت چھو کر چلا گیا مجھ کو
اور اب ہاتھ مل رہا ہوں میں
اک نئی زندگی کی چاہت ہے
خود سے باہر نکل رہا ہوں میں
بارہا کیوں گمان ہوتا ہے
تیرے دل کا خلل رہا ہوں میں
زندگی راہ پر نہیں آتی
لاکھ چالیں بدل رہا ہوں میں
زندگی ہم نہ تجھ سے ہاریں گے (غزل)
زندگی ہم نہ تجھ سے ہاریں گے
تجھ کو تیری گلی میں ماریں گے
کچھ نہیں ان ستاروں کے بس میں
یہ فقط دور سے نہاریں گے
ہاتھ باندھے ہوئے جو بیٹھے ہیں
وہ کوئی زلف کیا سنواریں گے
اپنی آنکھوں میں موند لے ہم کو
ہم وہیں زندگی گزاریں گے
تم کوئی خواب بن کے آ جانا
ہم تمہیں نیند میں پکاریں گے
مزید غزلیں از چندرکانت راوت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں