Category: عکسِ خیال
-

کیا خزانے میری جاں ، ھجر کی شب یاد آئے تیرا چہرہ ،…
کیا خزانے میری جاں ، ھجر کی شب یاد آئے تیرا چہرہ ، تیری آنکھیں ، تیرے لب یاد آئے یہ خنک رُت ، یہ نئے سال کا پہلا لمحہ دل کی خواھش ھے کہ محسن ، کوئی اب یاد آئے ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

تیرا اِقرار ھے نفی میری میرے اثبات کا جہاں ھے تُو …
تیرا اِقرار ھے نفی میری میرے اثبات کا جہاں ھے تُو جو مُقدّر سنْوار دیتے ھیں اُن سِتاروں کی کہکشاں ھے تُو ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

وہ کیا گیا ، رونقِ دیوار و دَر گئی محسّن اِک شخص ل…
وہ کیا گیا ، رونقِ دیوار و دَر گئی محسّن اِک شخص لے گیا ، میری دُنیا سمیٹ کر ”مُحسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

رُکے گی شرم سے کہاں ، یہ خال و خد کی روشنی ؟؟ چھپے…
رُکے گی شرم سے کہاں ، یہ خال و خد کی روشنی ؟؟ چھپے گا آفتاب کیا ، ھتھیلیوں کی اوٹ میں ؟؟ ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

اَبھی کچھ دیر میں محسن ، وہ پتھر ٹُوٹ جائے گا میں …
اَبھی کچھ دیر میں محسن ، وہ پتھر ٹُوٹ جائے گا میں اُس کی سَرد مہری پہ ، محبت مار آیا ھُوں ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

سَرِ بزم حُسنِ کلام تھا تیرا نام بھی، میرا نام بھی…
سَرِ بزم حُسنِ کلام تھا تیرا نام بھی، میرا نام بھی کبھی شہر شہر میں ، عام تھا تیرا نام بھی ، میرا نام بھی ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

میں اپنی بے مائیگی چھپا کر کواڑ اپنے کُھلے رکھوں گ…
میں اپنی بے مائیگی چھپا کر کواڑ اپنے کُھلے رکھوں گا. کہ میرے گھر میں اُداس موسم کی شام آئے , تو کچھ نہ پائے. ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

”وِصال“ دُور تک وَادیاں ھیں پھُولوں کی میری آنکھو…
”وِصال“ دُور تک وَادیاں ھیں پھُولوں کی میری آنکھوں میں عکس تیرا ھے چاند گھُلنے لگا ھے پانی میں ھر طرف سانولا سویرا ھے. ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

توڑا ھے کس نے ، نوکِ سناں پر سکوتِ صبر ؟؟ لب بستگی…
توڑا ھے کس نے ، نوکِ سناں پر سکوتِ صبر ؟؟ لب بستگی کو ، تابِ سخن کون دے گیا ؟؟ محسن وہ کائناتِ غزل ھے ، اُسے بھی دیکھ مجھ سے نہ پُوچھ ، مجھ کو یہ فن کون دے گیا ؟؟ ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house
-

میں نے دیکھا تھا ، اُن دنوں میں اُسے جب وہ ، کِھلت…
میں نے دیکھا تھا ، اُن دنوں میں اُسے جب وہ ، کِھلتے گلاب جیسا تھا ”محسن نقوی“ بشکریہ https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house