پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ببلس ھورہ صبا کی غزلیں — Bubbles Hora Saba 3 Ghazals

ببلس ھورہ صبا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سوز فراق دل میں چھپائے ہوئے ہیں ہم (غزل)

سوز فراق دل میں چھپائے ہوئے ہیں ہم

اور لب پہ اک سکوت سجائے ہوئے ہیں ہم

جو آشنا نہیں ہیں محبت کی آنچ سے

کیوں آس ان سے پھر بھی لگائے ہوئے ہیں ہم

شعلے جو بجھ چکے ہیں انہیں تم ہوا نہ دو

دل میں ہی ایک آگ لگائے ہوئے ہیں ہم

توبہ رے ان کی سنگ دلی اور شوق دید

کیا خوب حال اپنا بنائے ہوئے ہیں ہم

کہنے کو دور ہم سے بہت دور وہ سہی

پر فاصلے دلوں کے مٹائے ہوئے ہیں ہم

جاتے ہیں دے کے وہ تو صباؔ رت خزاؤں کی

دل کے چمن تو پھر بھی کھلائے ہوئے ہیں ہم

شکوہ نصیب کا نہ کرے بار بار تو (غزل)

شکوہ نصیب کا نہ کرے بار بار تو

مشکل حیات ہنس کے ہمیشہ گزار تو

کیوں فکر حال و ماضی کی کرتا ہے روز و شب

سب اس کو اختیار ہے بے اختیار تو

مایوس کیوں جفاؤں سے ہوتا ہے بے وجہ

سب کے گلے میں ڈال وفاؤں کے ہار تو

خوددار بن خودی کی طلب لے کے جی سدا

بے فکر اس پہ جان بھی کر دے نثار تو

وہ سر پرست ہے تو صباؔ تجھ کو ناز ہے

اپنا مقام جان لے خود کو سنوار تو

مزید غزلیں از ببلس ھورہ صبا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں