پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

برج بھوشن کی غزلیں — Brij Bhusan Ghazals

برج بھوشن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں کب سے اس کو بھلا رہا ہوں (غزل)

میں کب سے اس کو بھلا رہا ہوں

نہیں لکھا جو مٹا رہا ہوں

میں روز لکھ لکھ کے شعر اس پر

میں اس کی قیمت بڑھا رہا ہوں

سزا ہے اک طرفہ عشق کی یہ

اکیلے ہی دل جلا رہا ہوں

کھڑا ہوں کاسہ لیے میں در پہ

کسی کو میں آزما رہا ہوں

ہوں روبرو آج آئنے سے

میں خود سے نظریں ملا رہا ہوں

نظر میں اس کی ہوں آج مجرم

کبھی میں جس کا خدا رہا ہوں

دیکھو مجھے چھو کر میں کوئی خار نہیں ہوں (غزل)

دیکھو مجھے چھو کر میں کوئی خار نہیں ہوں

تم پار چلی جاؤ میں دیوار نہیں ہوں

لکھتا ہوں کہ کچھ چین پڑے دل کو مرے بھی

شاعر تو ہوں شہرت کا طلبگار نہیں ہوں

ہے یاد مجھے روز کا حصہ تھا میں اس کا

اب اس کی کہانی کا میں کردار نہیں ہوں

کھائے نہ ترس اب مری حالت پہ کوئی بھی

صورت مری ایسی ہے میں بیمار نہیں ہوں

ہمدم مرے اب دل سے نکالو یہ تکلف

ہر راز کہو مجھ سے میں اخبار نہیں ہوں

مزید غزلیں از برج بھوشن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں