بسمل شاہجہاںپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سر محفل مآل عیش محفل یاد رکھتا ہے (غزل)
سر محفل مآل عیش محفل یاد رکھتا ہے
وہ انساں ہے جو آسانی میں مشکل یاد رکھتا ہے
بیاباں کیا بیاباں کے بھیانک راستے کیسے
مری گم گشتگی کو خضر منزل یاد رکھتا ہے
وہ پیمان وفا یا وعدۂ ترک جفا کچھ ہو
مگر وہ شاہد رنگیں بہ مشکل یاد رکھتا ہے
یہ ان سے شکوۂ نا پرسش دل کس لیے ناداں
کہیں ڈوبی ہوئی کشتی کو ساحل یاد رکھتا ہے
موت کتنی مبارک آئی ہے (غزل)
موت کتنی مبارک آئی ہے
ان کا پیغام ساتھ لائی ہے
مجھ کو اپنے بھی دے گئے دھوکا
آج دنیا سمجھ میں آئی ہے
مجھ سے ملنا رقیب کے ہم راہ
یہ بھی اک مستقل جدائی ہے
اک برہمن ہے ایک شیخ حرم
وہ بزرگوں میں ہاتھا پائی ہے
حسن اور اس پہ بے پناہ شباب
بے تکلف قیامت آئی ہے
مزید غزلیں از بسمل شاہجہاںپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں