پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بشن نرائن درابر کی غزلیں — Bishan Narayen Darabar Ghazals

بشن نرائن درابر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جن پر نثار شمس و قمر آسماں کے ہیں (غزل)

جن پر نثار شمس و قمر آسماں کے ہیں

دو ذرے خاک کشور ہندوستاں کے ہیں

کہسار فصل گل میں پرستاں سے کم نہیں

کیا کیا طلسم سبزۂ آب رواں کے ہیں

اخلاق وضع طرز روش سب میں انقلاب

اب رنگ ڈھنگ اور ہی پیر و جواں کے ہیں

ہے عقل دنگ صفحۂ اول میں آج تک

کہنے کو گرچہ سات ورق آسماں کے ہیں

کیا روشنی حسن صبیح انجمن میں ہے (غزل)

کیا روشنی حسن صبیح انجمن میں ہے

فانوس میں ہے شمع کہ تن پیرہن میں ہے

بھڑکاتی ہے جنوں کو گل و لالہ کی بہار

اک آگ سی لگی ہوئی سارے چمن میں ہے

پرزے سمجھ کے جامۂ تن کے اڑا جنوں

وہ جامہ زیب بھی تو اسی پیرہن میں ہے

سوکھے شجر ہرے جو ہوئے پھر تو کیا ہوا

ناسور نو ہمارے بھی زخم کہن میں ہے

بزم خیال یار میں غیروں کا کیا گزر

خلوت جو چاہئے وہ اسی انجمن میں ہے

تقدیر ریگ شیشۂ ساعت ملی مجھے

کلفت سفر کی رات دن اپنے وطن میں ہے

بلبل کی خوشنوائی کا باعث ہے عشق گل

دل میں جو درد ہے تو مزہ بھی سخن میں ہے

رنگ خزاں بھی جس کا ہے رشک بہار ابر

وہ کشت زعفراں کی ہمارے وطن میں ہے

مزید غزلیں از بشن نرائن درابر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں