بھاویش راجپوت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہم اعتبار جنوں بار بار کرتے رہے (غزل)
ہم اعتبار جنوں بار بار کرتے رہے
صلاح کار ہمیں ہوشیار کرتے رہے
تمام عمر جفاؤں کو عاشقی جانا
تمام عمر ستمگر سے پیار کرتے رہے
جو میرے بعد ترے ہو نہیں سکے وہ لوگ
تری تباہیوں کو غم گسار کرتے رہے
تری امید بھی توڑی خطا بھی کی ہم نے
خدا کی ذات یوں ہی شرم سار کرتے رہے
ہمیں پہ بار سخن رکھ کے چل دئے غالبؔ
ہمیں سخنوری میں برگ و بار کرتے رہے
مزید غزلیں از بھاویش راجپوت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں