بھویش دلشاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ قریب آ نہ تو دور جا یہ جو فاصلہ ہے یہ ٹھیک ہے (غزل)
نہ قریب آ نہ تو دور جا یہ جو فاصلہ ہے یہ ٹھیک ہے
نہ گزر حدوں سے نہ حد بتا یہی دائرہ ہے یہ ٹھیک ہے
نہ تو آشنا نہ ہی اجنبی نہ کوئی بدن ہے نہ روح ہی
یہی زندگی کا ہے فلسفہ یہ جو فلسفہ ہے یہ ٹھیک ہے
یہ ضرورتوں کا ہی رشتہ ہے یہ ضروری رشتہ تو ہے نہیں
یہ ضرورتیں ہی ضروری ہیں یہ جو واسطہ ہے یہ ٹھیک ہے
میری مشکلوں سے تجھے ہے کیا تیری الجھنوں سے مجھے ہے کیا
یہ تکلفات سے ملنے کا جو بھی سلسلہ ہے یہ ٹھیک ہے
ہم الگ الگ ہوئے ہیں مگر ابھی کنپکنپاتی ہے یہ نظر
ابھی اپنے بیچ ہے کافی کچھ جو بھی رہ گیا ہے یہ ٹھیک ہے
مری فطرتوں میں ہی کفر ہے مری عادتوں میں ہی عذر ہے
بنا سوچے میں کہوں کس طرح جو لکھا ہوا ہے یہ ٹھیک ہے
کہاں پہنچے گا وہ کہنا ذرا مشکل سا لگتا ہے (غزل)
کہاں پہنچے گا وہ کہنا ذرا مشکل سا لگتا ہے
مگر اس کا سفر دیکھو تو خود منزل سا لگتا ہے
نہیں سن پاؤ گے تم بھی خموشی شور میں اس کی
اسے تنہائی میں سننا بھری محفل سا لگتا ہے
بجھا بھی ہے وہ بکھرا بھی کئی ٹکڑوں میں تنہا بھی
وہ صورت سے کسی عاشق کے ٹوٹے دل سا لگتا ہے
وہ سپنا سا ہے سایہ سا وہ مجھ میں موہ مایا سا
وہ اک دن چھوٹ جانا ہے ابھی حاصل سا لگتا ہے
یہ لگتا ہے اس اک پل میں کہ میں اور تو نہیں ہیں دو
وہ پل جس میں مجھے ماضی ہی مستقبل سا لگتا ہے