پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

باسو دیو اگروال نمن کی غزلیں — Basudeo Agarwal Naman Ghazals

باسو دیو اگروال نمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گردش میں ستارے ہوں جس کے دنیا کو بھلا کب بھاتا ہے (غزل)

گردش میں ستارے ہوں جس کے دنیا کو بھلا کب بھاتا ہے

وہ لاکھ پٹک لے سر اپنا پر جگ سے سزا ہی پاتا ہے

مفلس کا بھی جینا کیا جینا جو گھونٹ لہو کے پی جائے

جتنا وہ جھکے جگ کے آگے اتنی ہی وہ ٹھوکر کھاتا ہے

اے درد چلا جا اور کہیں اس دل کو بھی تھوڑی راحت ہو

کیوں اٹھ کے غریبوں کے در سے مجھ کو ہی صدا تڑپاتا ہے

اتنا بھی نہ اچھا وحشی پن دولت کے نشہ میں پاگل سن

جو ہے نہ کبھی ٹکنے والی اس چیز پہ کیوں اتراتا ہے

بھیجا تھا بنا جس کو رہبر پر پیش وہ رہزن سا آیا

اب کیسے یقیں اس پر کر لیں جو رنگ بدل پھر آتا ہے

مانا کہ جہاں نایاب خدا کاریگری ہے اس میں تیری

پر دل کو منائیں کیسے ہم رہ کر جو یہاں گھبراتا ہے

یہ شوق نمن نے پالا ہے دکھ درد پروتا غزلوں میں

بے درد زمانے پر ہنستا مظلوم پے آنسو لاتا ہے

ڈھونڈھوں بھلا خدا کی میں رحمت کہاں کہاں (غزل)

ڈھونڈھوں بھلا خدا کی میں رحمت کہاں کہاں

اب کیا بتاؤں اس کی عنایت کہاں کہاں

صحرا ندی پہاڑ سمندر یہ دشت سب

دکھلائے سب خدا کی یہ وسعت کہاں کہاں

ہر سمت ہر طرح کے دکھے اس کے معجزے

جیسے خدا نے لکھ دی عبارت کہاں کہاں

ساون میں سبزیت سے ہے سیراب یہ فضا

بہلاؤں میں الٰہی طبیعت کہاں کہاں

کوئی نہ جان پایا خدا کی خدائی کو

یہ غم کہاں کہاں یہ مسرت کہاں کہاں

اندر ذرا تو جھانکتے اپنے کو بھول کر

باہر خدا کی ڈھونڈھتے صورت کہاں کہاں

رتبہ ہے زندگانی و نیت خدا سے طے

انسان پھر بھی کرتا مشقت کہاں کہاں

انسانیت عطا تو کی انسان کو خدا

پھیلا رہا وہ دیکھ تو دہشت کہاں کہاں

کہتا نمن کہ ایک خدا ہے جہان میں

جیسے بھی پھر ہو اس کی عبادت کہاں کہاں

مزید غزلیں از باسو دیو اگروال نمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں