پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بشیر النساء بیگم کی غزلیں — Basheer Un Nisa Begum Ghazals

بشیر النساء بیگم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم ترے بندے ہمارا تو خدا وند کریم (غزل)

ہم ترے بندے ہمارا تو خدا وند کریم

دست قدرت میں ترے دونوں جہاں کی تنظیم

بن ترے حکم کی پتہ نہیں ہلتا ہرگز

اذن سے تیرے ہی چلتی ہے زمانہ میں نسیم

تجھ سے پوشیدہ نہیں راز کسی کا کوئی

کہ تری ذات ہے اسرار نہانی کی علیم

کر دیئے برقؔ تجلی نے مگر حوصلے پست

تم کو واللہ بڑی دور کی سوجھی تھی کلیم

مزید غزلیں از بشیر النساء بیگم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں