بقا بلوچ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وعدے جھوٹے قسمیں جھوٹی (غزل)
وعدے جھوٹے قسمیں جھوٹی
دنیا کی سب باتیں جھوٹی
کھینچی ہیں جو سچے دل سے
وہ بے نام لکیریں جھوٹی
اس کی آنکھیں بول رہی ہیں
سب خوش رنگ شبیہیں جھوٹی
امن کے سارے سپنے جھوٹے
سپنوں کی تعبیریں جھوٹی
ہم نے جن کو سچا جانا
نکلیں وہ سب باتیں جھوٹی
آج ہمیں معلوم ہوا ہے
گزرے کل کی یادیں جھوٹی
دیکھو کان نہ دھرنا ان پر
دل کی سب آوازیں جھوٹی
بس اک پیار کا بندھن سچا
اور بقاؔ سب رسمیں جھوٹی
کیا پوچھتے ہو میں کیسا ہوں (غزل)
کیا پوچھتے ہو میں کیسا ہوں
اک سرد ہوا کا جھونکا ہوں
ہے میری روح میں بے چینی
میں اپنے آپ میں الجھا ہوں
ہے مرا سایہ اور کوئی
میں اور کسی کا سایہ ہوں
تو خوش ہے اپنی دنیا میں
میں تری یاد میں جلتا ہوں
اب لوٹ کے آ اور دیکھ بقاؔ
اک عمر سے تنہا تنہا ہوں
اسے کہنا (نظم)
اسے کہنا
یہاں سب کچھ
تمہارے بن ادھورا ہے
گئے لمحوں کی یادیں ہیں
عذاب زندگانی ہے
فراق ناگہانی ہے
کہ لوٹ آئے
مزید غزلیں از بقا بلوچ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں