پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

باقر آگاہ ویلوری کی غزلیں — Baqar Agah Vellori Ghazals

باقر آگاہ ویلوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل میں دل دار نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا (غزل)

دل میں دل دار نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا

ادھر ادھر میں دواں تھا مجھے معلوم نہ تھا

سر بسر انفس و آفاق میں ہے اس کا ظہور

پردہ اس رخ کا عیاں تھا مجھے معلوم نہ تھا

سہل سمجھا تھا میں حالاں کہ یہ عشق ظالم

وقف خونین جگراں کا تھا مجھے معلوم نہ تھا

بعد مدت دل گمراہ سے میں نے جو ملا

کہا رو رو کے کہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا

مشرب عاشق بے نام و نشاں میں آگاہؔ

لا مکاں عین مکاں تھا مجھے معلوم نہ تھا

کیوں کر نہ ایسے جینے سے یا رب ملول ہوں (غزل)

کیوں کر نہ ایسے جینے سے یا رب ملول ہوں

جب اس طرح عدم کا بھی میں ناقبول ہوں

کیا خوب میرے بخت کی منڈوے چڑھی ہے بیل

نا باغ نہ بہار نہ کانٹا نا پھول ہوں

اس عشق میں ہی کٹ گئی سب عمر پر ہنوز

نا لائق فراق نا باب وصول ہوں

طالع کی میرے دیکھیے پھولی ہے کیا بہار

انواع خار خار سے میں جوں ببول ہوں

آگاہؔ اب کسی کی شکایت میں کیا کروں

دیکھا جو خوب آپ ہی اپنا میں مول ہوں

مزید غزلیں از باقر آگاہ ویلوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں