پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلبیر راٹھی کی غزلیں — Balbir Rathi Ghazals

بلبیر راٹھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی منزل بھی نہیں ہے کوئی رستہ بھی نہیں (غزل)

کوئی منزل بھی نہیں ہے کوئی رستہ بھی نہیں

اور سب محو سفر ہیں کوئی رکتا بھی نہیں

ہر طرف بے رنگ سی گہری اداسی کا جماؤ

ایک رنگیں خواب جو نظروں سے ہٹتا بھی نہیں

اک مسلسل سی یہ سعئ رائیگاں یہ کاوشیں

ایک پتھر سا یہ منظر جو پگھلتا بھی نہیں

بے سبب سی ٹیس دل میں مستقل ہوتی ہوئی

جذبۂ بیباک جو دل میں اترتا بھی نہیں

ہر طرف یہ دھوپ ہر دم تیز تر ہوتی ہوئی

موم کا اک شہر لیکن جو پگھلتا بھی نہیں

ایسے گم سم وہ سوچتے کیا تھے (غزل)

ایسے گم سم وہ سوچتے کیا تھے

جانے یاروں کے فیصلے کیا تھے

ہم تو یوں ہی رکے رہے ورنہ

اپنے آگے وہ فاصلے کیا تھے

بوجھ دل کا اتارنا تھا ذرا

ورنہ تم سے ہمیں گلے کیا تھے

صحرا صحرا لئے پھرے ہم کو

وہ جنوں کے بھی سلسلے کیا تھے

دور تک تھی نہ گر کوئی منزل

پھر وہ اجلے نشان سے کیا تھے

ہم ہی تھے جو یقین کر بیٹھے

ورنہ ان کے وہ معجزے کیا تھے

سر پھرے تھے کہ مسخرے یارو

جو ہمیں یوں لئے پھرے کیا تھے

مزید غزلیں از بلبیر راٹھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں