بال مکند بے صبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گر دوست بھی سو جفا کرے گا (غزل)
گر دوست بھی سو جفا کرے گا
دشمن بیچارہ کیا کرے گا
جب بند قبا وہ وا کرے گا
گل چاک اپنی قبا کرے گا
کر کے کوئی چاہ کیا کرے گا
فریاد و فغاں کیا کرے گا
داغ اپنا چراغ خانۂ دل
تا صبح ابد جلا کرے گا
جز بے کسی اپنا اور ہے کون
جو دعویٰ خوں بہا کرے گا
سرگشتگی کی نہ راہ ہو طے
جب تک کہ نہ سر کو پا کرے گا
جب کٹ کے گرے گا اس کے پا پر
سر سجدۂ شکر ادا کرے گا
جب عمر ہی بے وفا ہے بیصبرؔ
پھر کون بھلا وفا کرے گا
نہ کعبے میں نہ بت خانے میں دیکھا (غزل)
نہ کعبے میں نہ بت خانے میں دیکھا
سماں جو دل کے کاشانے میں دیکھا
ہمیں وحدت سے کثرت ہیں یہ جانا
جو جا کر آئنہ خانے میں دیکھا
جو جلوہ دشت دل کے ذرے میں ہے
نہ معمورے نہ ویرانے میں دیکھا
کرے وہ گل اسے یا اس کو وہ خاک
یہ کینہ شمع پروانے میں دیکھا
مزید غزلیں از بال مکند بے صبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں