پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بال کرشن کی غزلیں — Bal Krishn 1 Ghazals

بال کرشن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تو اگر چارہ ساز ہو جائے (غزل)

تو اگر چارہ ساز ہو جائے

درد بھی دل نواز ہو جائے

خود نمائی کا گر نہ ہو سودا

ہر حسیں ایک راز ہو جائے

کچھ گناہوں میں ہے کشش ورنہ

آدمی پاکباز ہو جائے

حسن ہو جائے بے سر و ساماں

عشق اگر بے نیاز ہو جائے

ہم بہر طور خوش ہیں جینے سے

عمر غم ہی دراز ہو جائے

خاک دہرائے داستاں کوئی (غزل)

خاک دہرائے داستاں کوئی

بات سنتا ہے کب کہاں کوئی

چھوڑیے اپنی کوشش پرواز

ہاتھ آتا ہے آسماں کوئی

صاف رکھ اپنے دل کا آئینہ

مل ہی جائے گا قدرداں کوئی

کب سے بیٹھے ہیں حسن و عشق خموش

بات لازم ہے درمیاں کوئی

خاک اڑاتا ہوا نہ چل ظالم

دل نہ ہو جائے بے نشاں کوئی

مزید غزلیں از بال کرشن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں