پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بہرام طارق کی غزلیں — Bahram Tariq Ghazals

بہرام طارق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم کلامی میں در و دیوار سے (غزل)

ہم کلامی میں در و دیوار سے

کتنے جذبے رہ گئے اظہار سے

دھوپ بڑھتے ہی جدا ہو جائے گا

سایۂ دیوار بھی دیوار سے

ہجر کا لمحہ مکمل ہو گیا

روشنی جب کٹ گئی مینار سے

ٹوٹ کر بکھرے خود اپنے سوگ میں

دل لگا کر درد کے رخسار سے

نیم وا گلیاں چرا کر لائی ہیں

کیسا سپنا دیدۂ بے دار سے

کتنے ہی مایوس لمحوں کے بھنور

ہم نے ناپے ذہن کے پرکار سے

عمر بھر طارقؔ الجھتے ہی رہے

جسم کی گرتی ہوئی دیوار سے

مزید غزلیں از بہرام طارق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں