بدرالحسن بدر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جس کے ہاتھوں میں ہوا تھا سنگریزوں کا شکار (غزل)
جس کے ہاتھوں میں ہوا تھا سنگریزوں کا شکار
آج وہ بھی ہو گیا اپنے گناہوں کا شکار
اور کتنے دن مری نظروں کو تم دوگے فریب
اور کتنے دن رہوں گا میں طلسموں کا شکار
بد گماں جس سے رہا کرتی تھی سورج کی کرن
ہو گیا وہ پیڑ بھی کالی گھٹاؤں کا شکار
چل پڑے ہیں لوگ مجھ کو لے کے سولی کی طرف
آخرش میں ہو گیا اپنے اصولوں کا شکار
اپنی شہرت کا مجھے اس وقت اندازہ ہوا
شخصیت میری ہوئی جب نکتہ چینی کا شکار
سر کٹی لاشیں ملیں گی تم کو ہر اک موڑ پر
روشنی ہو جائے گی جس دم اندھیروں کا شکار
بدرؔ تیرا شکریہ کہ تو بھی میرے ساتھ ہے
میں اکیلا ہی نہیں جھوٹی امیدوں کا شکار
مزید غزلیں از بدرالحسن بدر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں