عزم شاکری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زندگی یوں بھی گزاری جا رہی ہے (غزل)
زندگی یوں بھی گزاری جا رہی ہے
جیسے کوئی جنگ ہاری جا رہی ہے
جس جگہ پہلے کے زخموں کے نشاں میں
پھر وہیں پر چوٹ ماری جا رہی ہے
وقت رخصت آب دیدہ آپ کیوں ہیں
جسم سے تو جاں ہماری جا رہی ہے
بول کر تعریف میں کچھ لفظ اس کی
شخصیت اپنی نکھاری جا رہی ہے
دھوپ کے دستانے ہاتھوں میں پہن کر
برف کی چادر اتاری جا رہی ہے
آج تک کیسے گزاری ہے یہ اب پوچھتی ہے (غزل)
آج تک کیسے گزاری ہے یہ اب پوچھتی ہے
رات ٹوٹے ہوئے تاروں کا سبب پوچھتی ہے
تو اگر چھوڑ کے جانے پہ تلا ہے تو جا
جان بھی جسم سے جاتی ہے تو کب پوچھتی ہے
کل مرے سر پہ مرا تاج تھا تو سب تھے مرے
آج دنیا یہ مرا نام و نسب پوچھتی ہے
میں چراغوں کی لویں تھام کے سو جاتا ہوں
رات جب مجھ سے مرا حسن طلب پوچھتی ہے
مزید غزلیں از عزم شاکری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں