پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عزیز اندوری کی غزلیں — Aziz Indori Ghazals

عزیز اندوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب مجھے ڈھونڈ رہے ہیں میں چھپا جاتا ہوں (غزل)

سب مجھے ڈھونڈ رہے ہیں میں چھپا جاتا ہوں

اپنے ہی جسم میں اب دفن ہوا جاتا ہوں

چشم بینا مجھے دامن میں چھپا لے آ کر

آج بازار میں بے مول بکا جاتا ہوں

بڑھتے بڑھتے کبھی اک دائرہ بن بیٹھا تھا

گھٹتے گھٹتے میں فقط نقطہ رہا جاتا ہوں

اس طرح وقت نے الٹی ہے بساط ہستی

اب میں دنیا کی سمجھ میں بھی تو آ جاتا ہوں

ایک تنکے سے بھی کمتر ہے عزیزؔ اپنا وجود

وقت کی تیز ہواؤں میں اڑا جاتا ہوں

مزید غزلیں از عزیز اندوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں