عزیز الغنی ساحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لباس جس کے بدن پر تھا ایک جاہل تھا (غزل)
لباس جس کے بدن پر تھا ایک جاہل تھا
برہنہ جسم تھا جو وہ وقار محفل تھا
خود اپنے آپ پہ اس کو یقین کامل تھا
مگر وہ رسم زمانہ سے کتنا غافل تھا
نہ پوچھئے کہ ہم آئے ہیں کس طرح بچ کر
تمہارے شہر میں ہر شخص آج قاتل تھا
کوئی بجھاتا بھلا کیسے بھول کر مجھ کو
میں وہ دیا تھا جو طوفان کے مقابل تھا
بنا دیا ہے حوادث نے اس کو بھی پتھر
وہ پہلے قطرۂ شبنم تھا صورت گل تھا
بس اک اسی کی تھی سیراب زندگی ساحرؔ
وہ جس کے دل میں طلب کا وسیع ساحل تھا
مزید غزلیں از عزیز الغنی ساحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں