پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عزیزہ محبوب کی غزلیں — Azeeza Mahboob Ghazals

عزیزہ محبوب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے آنسو مجھے چھپانا ہے (غزل)

اپنے آنسو مجھے چھپانا ہے

اب بہرحال مسکرانا ہے

آپ آئیں غریب خانہ پر

حال دل آپ کو سنانا ہے

بزم میں آپ آ رہے ہیں مری

شمع کی لو کو اب بڑھانا ہے

سن کے روداد غم وہ کہتے ہیں

کیا مزے کا ترا فسانہ ہے

اے خودی تیرا اب خدا حافظ

خود مجھے ان کو اب منانا ہے

مزید غزلیں از عزیزہ محبوب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں