اشوتوش دویویدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بندوق میں گولی بھی نہیں سر میں ہدف بھی (غزل)
بندوق میں گولی بھی نہیں سر میں ہدف بھی
اور بڑھتا چلا جاتا ہوں جنگل کی طرف بھی
مجھ سے نہیں ہونا ہے کوئی معجزہ اس بار
اٹھ کر چلی جانی ہے مری آخری صف بھی
اب مجھ میں سمندر ہے سمندر میں خلا ہے
موتی بھی مرا لے گیا مجھ سے وہ صدف بھی
تم کو تو وفادار کہا جاتا رہا ہے
حاصل ہے تمہیں چھوڑ کے جانے کا شرف بھی
آنے کو تو آ جائے گا جینے کا سلیقہ
تب تک پہ چلا جائے گا جینے کا شغف بھی
پنجرے سے زیادہ رہا اڑنے کا مجھے ڈر
زنجیر بھی ہوتا ہوں میں زنجیر بکف بھی
اتنا زیادہ سر پہ چڑھانا ٹھیک نہیں (غزل)
اتنا زیادہ سر پہ چڑھانا ٹھیک نہیں
خوابوں کو تعبیر دکھانا ٹھیک نہیں
ٹھیک نہیں ہے جس کا نشانہ اس سے بچ
کب لگ جائے اس کا نشانہ ٹھیک نہیں
اس امید سے دل نہ لگانا تم مجھ سے
اس دل سے امید لگانا ٹھیک نہیں
مزید غزلیں از اشوتوش دویویدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں