پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آشو شرما کی غزلیں — Ashu Sharma Ghazals

آشو شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روز بنتی ہوں ٹوٹ جاتا ہے (غزل)

روز بنتی ہوں ٹوٹ جاتا ہے

خواب ہاتھوں سے چھوٹ جاتا ہے

اشک آنکھوں میں جو نہیں ٹکتا

وہ ہی آنکھوں کو لوٹ جاتا ہے

خون پانی سے ہو چکا پتلا

دیکھ کے دل ہی ٹوٹ جاتا ہے

تب گلا کیا کریں کہ جب کوئی

بن کے اپنا ہی لوٹ جاتا ہے

رابطہ گر رکھا نہیں جائے

تو تعلق بھی ٹوٹ جاتا ہے

ہو محبت کا رنگ کچا گر

پہلی بارش میں چھوٹ جاتا ہے

سب کی نیت پہ شک کیا حد ہے (غزل)

سب کی نیت پہ شک کیا حد ہے

خود کا نقصان کر لیا حد ہے

حد ہے جو ایک حد سے باہر بھی

اس کو بھی پار کر دیا حد ہے

صرف اپنے مفاد کی خاطر

سب کو برباد کر دیا حد ہے

جس کو اپنی خوشی کی چابی دی

اس نے تو لوٹ ہی لیا حد ہے

اور کس سے کریں شکایت اب

خود کو مایوس خود کیا حد ہے

مزید غزلیں از آشو شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں