پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشرف رضا قادری کی غزلیں — Ashraf Raza Qadri 1 Ghazals

اشرف رضا قادری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مقدر آزمانا چھوڑ دیں گے (غزل)

مقدر آزمانا چھوڑ دیں گے

ہم اپنا ہر خزانہ چھوڑ دیں گے

یہ وعدہ ہے اگر ہم تم سے بچھڑے

تو اپنے گاؤں آنا چھوڑ دیں گے

تعلق ہم سبھی رکھیں گے ان سے

اگر وہ دل دکھانا چھوڑ دیں گے

مرے جانے کی لگ جائے خبر تو

یقینی ہے وہ کھانا چھوڑ دیں گے

دلاسہ دوگے میرے لوٹنے کا

تو وہ آنسو بہانا چھوڑ دیں گے

سبھی دشمن بہت خوش ہوں گے اشرفؔ

اگر ہم مسکرانا چھوڑ دیں گے

میری نظروں کا انتخاب ہو تم (غزل)

میری نظروں کا انتخاب ہو تم

عشق کی آخری کتاب ہو تم

تم کو دیکھوں تو ایسا لگتا ہے

جیسے کھلتا ہوا گلاب ہو تم

جس کو پڑھ کر گھٹن نہیں ہوتی

یار وہ دل نشیں نصاب ہو تم

دل میں جتنے سوال اٹھے تھے

ان سوالات کے جواب ہو تم

دیکھ کر چاند تم کو شرمائے

حسن سے اتنا فیضیاب ہو تم

کیا ہی کہنا ہے اس کی قسمت کا

جس کسی کو بھی دستیاب ہو تم

جو بھی ملتا ہے مجھ سے اے اشرفؔ

بس یہ کہتا ہے کامیاب ہو تم

مزید غزلیں از اشرف رضا قادری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں