پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشرف عادل کی غزلیں — Ashraf Adil Ghazals

اشرف عادل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بنا ہے خاک سے انسان سو فیصد (غزل)

بنا ہے خاک سے انسان سو فیصد

ہمارا اس پہ ہے ایمان سو فیصد

نہیں کرتا ہے جو انسان سے الفت

نہیں ہوتا ہے وہ انسان سو فیصد

نگہ خاموش ہے اور آنکھ بھی چپ چپ

چھپا ہے جھیل میں طوفان سو فیصد

کہیں پلکیں کہیں ابرو کہیں آنکھیں

یہی ہے قتل کا سامان سو فیصد

کرے جو دل کی دلجوئی بہر صورت

وہی ہے قلب کا سلطان سو فیصد

پڑھو الہام سے پہلے کبھی تم بھی

ہمارا دوسرا دیوان سو فیصد

بشر کے سامنے اب جانور عادلؔ

نہیں لگتا ہے اک حیوان سو فیصد

روشنی کے استعارے ڈل کنارا اور شام (غزل)

روشنی کے استعارے ڈل کنارا اور شام

سوچتے ہیں سب ستارے ڈل کنارا اور شام

پانیوں پر آج پھر رقصاں ہے لہروں کا ہجوم

دیکھتے ہیں کیا نظارے ڈل کنارا اور شام

آج بیٹھا ہوں شکارے میں کئی یاروں کے ساتھ

آج لگتے ہیں شرارے ڈل کنارا اور شام

ہم سمجھتے ہی نہیں ہیں اس قدر دلکش زبان

کرتے ہیں کیا کیا اشارے ڈل کنارا اور شام

آج پڑھتے ہیں کسی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے

ادھ کھلے تینوں شمارے ڈل کنارا اور شام

مزید غزلیں از اشرف عادل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں