اشوک سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کریے کبھی تو کوئی سی گفتار صاف صاف (غزل)
کریے کبھی تو کوئی سی گفتار صاف صاف
انکار صاف صاف یا اقرار صاف صاف
ہم کو گھما پھرا کے نہیں کہنا ہے پسند
جو بھی ہے دل میں کہتے ہیں اک بار صاف صاف
جادو نگہ میں تھا کہ نگاہیں ہی حکمراں
اک ہی نظر میں جرم کا اقرار صاف صاف
بے چینی دل میں چہرے پہ چھائی ہوائیاں
بربادی کے ہیں عشق میں آثار صاف صاف
سنجیدہ جس طرح سے ہوئے دیکھ کر اسے
دکھتا ہے آپ کا وہ گنہ گار صاف صاف
ہر چند خوشبو سی وہی محسوس ہو رہی
دکھنے لگا ہے وہ پس دیوار صاف صاف
ہٹ خامشی سے بھی تو کوئی ارض حال کر (غزل)
ہٹ خامشی سے بھی تو کوئی ارض حال کر
کر کے سلام ان سے ذرا بول چال کر
سنتے تھے نیکی کی ہو تو دریا میں ڈالیے
پر لوگ خوش ہیں بوجھ گناہوں کا ڈال کر
دل میں ہے صبح و شام بھلے تو ہی تو مرے
پر بات ہوگی جو کبھی تو بھی خیال کر
کیا جانتا تھا بجھ نہیں پائے گی یہ کبھی
خوش تھا جو پیاس اپنی سمندر میں ڈال کر
نکلے ہیں یاد کرنے میں بس جس کو رات دن
جائے گا کیسے پھانس وہ دل کی نکال کر
جو چپ رہا تو گویا نہ ہو موقع دوسرا
وہ سامنے ہے بول کوئی تو سوال کر
جینا کہ مرنا ٹھیک محبت میں ہے مگر
کردار بیچنا پڑے ایسا نہ حال کر