پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشک الماس کی غزلیں — Ashk Almas Ghazals

اشک الماس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہہ رہا ابلیس اب شیطان سے (غزل)

کہہ رہا ابلیس اب شیطان سے

فکر فردا چھین اس انسان سے

کیا ہمارا نام اس میں درج ہے

آپ نے پوچھا کبھی رضوان سے

میل کا پتھر کوئی لا دے کہ میں

تھک گیا یاقوت اور مرجان سے

جان پاتے کیسے ہم راز حیات

راز کن نکلا نہیں جزدان سے

جانے کب اس رات کی ہوگی سحر

کب کوئی اٹھے گا اس ایوان سے

فلک سے چاندنی پھر جھانکتی ہے (غزل)

فلک سے چاندنی پھر جھانکتی ہے

زمیں پر تیرگی جب ناچتی ہے

ستارا جب بھی ٹوٹا آسماں سے

وہی خواہش دوبارا جاگتی ہے

بنا لیتی ہے زنجیروں سے پائل

محبت رقص کرنا جانتی ہے

پتہ ہے کہ وہاں پانی نہیں ہے

مگر امید صحرا چھانتی ہے

قضا پوری ہو کرنی پھر کسی کی

زمیں محور پہ ایسے بھاگتی ہے

میں راز زندگی کیونکر بتاؤں

کہاں یہ نسل کہنا مانتی ہے

مزید غزلیں از اشک الماس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں