پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشفاق انجم کی غزلیں — Ashfaque Anjum Ghazals

اشفاق انجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زرد موسم کے اک شجر جیسی (غزل)

زرد موسم کے اک شجر جیسی

ساری بستی ہے میرے گھر جیسی

جب بگڑتا ہے وقت انساں کا

چھپکلی لگتی ہے مگر جیسی

سانس جیسے سفر میں ہے راہی

اپنی کایا ہے رہ گزر جیسی

چھوٹ جاتا ہے رنگ چھونے سے

خواہشیں تتلیوں کے پر جیسی

اور کیا ہم غریب رکھتے ہیں

ایک دولت ہے بس ہنر جیسی

زندگی آج کے زمانے میں

بحر ظلمات کے سفر جیسی

ہے ضمیر اور جسم میں انجمؔ

کشمکش کشتی اور بھنور جیسی

میں سوچتا تو ہوں لیکن یہ بات کس سے کہوں (غزل)

میں سوچتا تو ہوں لیکن یہ بات کس سے کہوں

وہ آئنہ میں جو اترے تو میں سنور جاؤں

خود اپنے آپ سے وحشت سی ہو رہی ہے مجھے

بچھڑ کے تجھ سے میں اک مستقل عذاب میں ہوں

ہر ایک لمحہ بھنور ہے ہر ایک پل طوفاں

کہاں تک اور میں ساحل کی جستجو میں بڑھوں

مرے وجود نے کیا کیا لباس بدلے ہیں

کہیں چراغ کہیں راستے کا پتھر ہوں

ہوا کے دوش پہ ہوں مثل برگ آوارہ

اب اور کیا کہوں انجمؔ میں اپنا حال زبوں

مزید غزلیں از اشفاق انجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں