اشفاق رشید منصوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مری غزل گنگنا رہا تھا (غزل)
مری غزل گنگنا رہا تھا
وہی جو مجھ سے خفا رہا تھا
میرے خیالوں میں گم تھا شاید
وہ اپنا کنگن گھما رہا تھا
میں بادلوں کو ملا ملا کر
اسی کا چہرہ بنا رہا تھا
بنا تمہارے نہ جی سکیں گے
وہ نیند میں بد بدا رہا تھا
جو اس کی آنکھوں سے پی لی اک دن
کئی دنوں تک نشہ رہا تھا
تری نظر کے اشارہ بدل بھی سکتے ہیں (غزل)
تری نظر کے اشارہ بدل بھی سکتے ہیں
میرے نصیب کے تارے بدل بھی سکتے ہیں
میں اپنی ناؤ بھنور سے نکال لایہ ہوں
مگر یہ ڈر ہے کنارے بدل بھی سکتے ہیں
امیر شہر کی تقریر ہونے والی ہے
سحر تلک یہ نظارے بدل بھی سکتے ہیں
یہ دور وہ ہے کہ غیروں کا کیا کہیں صاحب
ہمارے حق میں ہمارے بدل بھی سکتے ہیں
مزید غزلیں از اشفاق رشید منصوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں